پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کا کردار زیادہ ہوگا، ٹام لیتھم

September 16, 2021

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی نسبت پاکستان میں فاسٹ باؤلرز کا کردار زیادہ ہوگا۔

کپتان ٹام لیتھم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بولنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں میچ ونرز موجود ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام بلنڈل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین بلنڈل ٹانگ میں تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہوئے۔