پی ٹی آئی دور میں 13 بار دوائیں مہنگی ہوئیں: سراج الحق

September 16, 2021

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں 13 بار ادویات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ادویات اور پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انسولین اور اینٹی بائیوٹک ادویات کی قیمتیں 100 سے 300 فیصد بڑھی ہیں۔

امیرِجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بھارت میں جو دوائی 100 روپے کی ہے وہ یہاں 500 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ڈرگ پرائسنگ پالیسی واپس لے اور پٹرولیم لیوی ختم کرے۔