…عورت بھی عجیب چیز ہے …

September 17, 2021

٭…عورت بڑی عجیب چیز ہوتی ہے سالہا سال کی محنت سے اپنیذات کو بُنتی ہے ۔محبت سے ایک ایک ٹانکا بھر کر رنگ برنگے دھاگے لگا کر اپنی اخلاق و کردار کی تشکیل کرتی ہے اور جب مکمل ہوجاتی ہے تو ایک غلطی کر جاتی ہے ۔گرہ لگانا بھول جاتی ہے یا شاید جان بوجھ کر دھاگے کا سرا کھلا چھوڑ دیتی ہے ۔اور پھر ایک دن وہ سرا کسی من چاہے کو تھما دیتی ہے اب وہ چاہے تو اسے خود کہ ساتھ باندھ کر فنا ہونے سے بچا لے اور چاہے تو اس کے وجود کو تار تار کردے۔

…٭٭…٭٭…٭٭…

٭… بچے پالنا کوئی بڑا کام نہیں ،جانور اور پرندے بڑے بہتر انداز میں یہ کام صدیوں سے کرتے آرہے ہیں ۔بڑا کام بچوںکی تربیت ہے اور تربیت توجہ اور وقت مانگتی ہے۔

…٭٭…٭٭…٭٭…

٭… درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے

دریا خود اپنا پانی نہیں پیتے،

پتہ ہے کیوں ؟

کیوں کہ دوسروں کے لیے جینا ہی اصل زندگی ہے۔