اسپوٹنک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی

September 17, 2021

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی اسپوٹنک ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسپوٹنک ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ اسپوٹنک ویکسین وزارتِ صحت کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسپوٹنک ویکسین حکومتِ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہے اور صوبوں کو اس کی ترسیل ان کی ڈیمانڈ پر کی جائے گی۔