نیویارک میں شیشے کی عمارتیں پرندوں کی موت کا سبب

September 17, 2021

نیویارک میں شیشے کی فلک بوس عمارتیں سُریلے پرندوں کی موت کا سبب بن گئیں۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر بلند عمارتوں سے ٹکرا کر ہجرت کرکے آنے والے سیکڑوں پرندے ہلاک ہوگئے۔

فلاحی تنظیم نے ویڈیو شیئر کردی، تنظیم نے پرندوں کے تحفظ کے لیے رات کے وقت لائٹس مدھم رکھنے کی اپیل کی ہے۔