سائرہ پیٹر نے صُوفی اوپیرا سونگ ’’ماروی کے آنسو‘‘ انگریزی میں ریلیز کردیا

September 18, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سائرہ پیٹر نے صوفی اوپیرا سونگ Marviʼs Tears ( ماروی کے آنسو) ریلیز کردیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی اور دنیا کی اول صوفی اوپرا سنگر سائرہ پیٹرنے وادی سندھ کی ’’ماروی‘‘ کی بہادری اور حق و سچائی کے کے لیے ڈٹ جانے کی عکاسی اپنے نئے صوفی اوپیرا سونگ میں کی ہے۔ ماروی اوپیرا سونگ کی وڈیو کی ڈائریکشن برطانوی فلم ڈائریکٹر مائیکل روز نےدی ہے، جب کہ برطانیہ کے نامور موسیقار مال نائٹ نے اس کی موسیقی ترتیب دی ہے۔ گانے کے بول ظفر فرانسس نے لکھے ہیں۔ جب کہ میوزک پروڈیوس اسٹفن اسمتھ نے کیا ہے۔ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ پیٹر نے بتایا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے ’’سُر ماروی ‘‘ میں سندھ کی مشہور لوک داستان’’ عمر ماروی‘‘ کو خُوب صورتی سے منظوم کیا ہے۔