قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ قومی وقار اور مفادات ملحوظ رکھ کر بھارت سے بات کریں گے، یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔
ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سےمذاکرات کے معاملے پر کیا بے چینی ہے، بھارتی مشیر قومی سلامتی سے رابطے میں ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان 68 سال ایسے ہی گزر گئے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کیوں بحال نہیں ہو رہے؟ جس پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے جواب دیا کہ آپ کو کس بات کی جلدی ہے؟ جب بھارت سے بات چیت شروع ہو گی تو بات کر لیں گے، مناسب وقت پر بھارت سے بات چیت ہو گی۔