معلوم ہوگیا مریم میں رتی بھر پاکستانیت نہیں، شہباز گل

September 18, 2021

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے تو وہی کیا جو ان سے توقعات تھیں، انہوں نے بتادیا ان میں رتی بھر بھی پاکستانیت نہیں ۔مریم نواز کے طنز پر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز اور ان کے والد نے ہمیشہ پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکا ، جب بھی کوئی غم کا موقع ہوتا ہے تو مریم اور ان کے والد فائدہ اٹھاتے ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا اس وقت بہترین ماحول ہے، فورسز نے بھی سیکورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے تھے، نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ منسوخ کرنے سے سب کو دکھ ہوا،ن لیگ کے کارکنان کو بھی کیوی ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے پر دکھ ہوا ہوگا، یہ ملک ہم سب کا ہے ملک کا نقصان ہوگا تو ہم سب کو دکھ ہوگا۔