پنجاب میں گنے پر مارکیٹ کمیٹی فیس دگنی کر دی گئی

September 18, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) پنجاب سے گنے پر مارکیٹ کمیٹی میکنزم سالانہ 40کروڑ روپے فیس وصول کیا کریگی۔ اس کیلئے مارکیٹ کمیٹی نے اپنے اپنے علاقوں میں گنے پر پچاس پیسے فی من کی بجائے ایک روپیہ فی چالیس کلو گرام فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جنگ کو بتایا کہ پنجاب میں کم و بیش چالیس شوگر ملیں ہیں‘ اب تک شوگر ملوں سے پچاس پیسے فی من کے ریٹ پر 20کروڑ روپے مارکیٹ سیس وصول ہو رہی ہے۔