پنجاب حکومت کی گندم کی اجرائی پالیسی فلور ملوں نے مسترد کردی

September 18, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے حکومت پنجاب نے پیر 20ستمبر سے سرکاری گندم کا اجراء شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فلور ملوں کو آبادی کے تناسب سے گندم کا کوٹہ دیا جائیگا۔ اس طرح یومیہ 17ہزار ٹن سرکاری گوداموں سے گندم جاری ہو گی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے جمعہ 17ستمبر کو پنجاب کی گندم کا کوٹہ آبادی کی بنیاد پر جاری کرنے کی پالیسی کو مسترد کر دیا اور یہ اعلان کیا کہ بیس ستمبر سے کوئی فلور ملز پورے پاکستان میں سرکاری گندم اُس وقت تک نہیں اٹھائے گی جب تک پورے پنجاب کے اضلاع کی فلور ملوں کو مساویانہ بنیاد پر گندم کا کوٹہ نہیں دیا جائیگا۔