کم عمرافراد پر قبول اسلام کی پابندی شریعت اور آئین کے خلاف ہے، علماء

September 18, 2021

لاہور (خبر نگار )عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں نے خطبات جمعہ میں کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں خلاف اسلام قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، 18 سال سے کم عمر افراد پر قبول اسلام کی پابندی شریعت اور آئین کے خلاف ہے، مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا علیم الدین شاکر ،قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا عبدالنعیم ،مولاناحافظ محمداشرف گجر ، قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق ،مولانا خالدمحمود اور قاری ظہورالحق نے خطبات میں کہا کہ بیرونی اشاروں پر مغرب نواز این جی اوز کے نمائندے جو بل تیار کر کے دے دیتے ہیں ہمارے حکمران کمال تابعداری اور فرمانبرداری سے اسے پارلیمنٹ میں پیش کر دیتے ہیں اور عوامی نمائندے آنکھیں بند کر کے ان پر دستخط کر دیتے ہیں۔