آبدوز ڈیل تنازع، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلالیے

September 18, 2021


آبدوز ڈیل تنازع پر فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلالیے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سفیر کو آسٹریلیا کی جانب سے آبدوزوں سے متعلق معاہدے میں دھوکا دہی پر بلایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کی ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فرانس کی روایتی آبدوز ڈیل توڑ کر آسٹریلیا اب امریکا کی ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے۔ اس ڈیل کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔