افغانستان میں تمام افغان عوام کی نمائندہ حکومت بنائی جائے، ایرانی صدر

September 18, 2021


ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ افغان سرحد پر داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی صدر نے سرکاری ٹیلی وژن پر بیان میں کہا کہ افغانستان میں تمام افغان عوام کی نمائندہ حکومت بنائی جائے۔

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی پورے خطے کے لیے خطرناک ہے، افغان سرحد پر داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔