خورشید شاہ 2 سالوں سے نیب کی حراست میں ہیں، بلاول بھٹو

September 18, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ 2 سالوں سے نیب کی حراست میں ہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خورشید شاہ اور اہل خانہ پر جھوٹے مقدمات سلیکٹڈ کا انتقام ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خورشید شاہ علیل اور بے گناہ ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ امید ہے عدالتیں خورشید شاہ کے معاملے میں انصاف کریں گی۔