لاک ڈاؤن سے پریشان آسٹریلوی شہریوں کا احتجاج

September 18, 2021


آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف سیکڑوں افراد نے احتجاج کیا ہے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے مرچوں کے اسپرے کا استعمال کیا، جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کورونا کیسز بڑھنے پر میلبرن شہر میں چھٹی بار لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا میں آج کورونا کے 1886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وباء سے مزید 7 اموات ہوئیں۔