الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے سادہ اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم لائیں گے، پرویز خٹک

September 18, 2021

وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے سادہ اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم لائیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں شکست پر اپوزیشن دھاندلی کے الزامات لگارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جھوٹے الزامات سے اپنی سیاست کو بچانے کی ناکام کوشش نہ کرے۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے سادہ اکثریت کیساتھ آئینی ترمیم لائیں گے۔