’’کرکٹ کا مقدمہ‘‘ خصوصی نشریات ’’جیونیوز‘‘ پر دیکھیں

September 19, 2021

کراچی (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ہی دورہَ پاکستان ختم کردیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ کیلئے ایک نیا امتحان شروع ہوگیا ہے ۔ کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزرائے اعظم کی سطح پر ہونے والی گفتگو کے بعد بھی اس دورے کو ختم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، کچھ کہتے ہیں کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ایک سازش کے تحت کئی برس پیچھے دھکیل دیا گیا ہے ۔ کچھ نے کہا کہ ہ میں اب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے خلاف قانونی راستہ اپنانا چاہیئے تو کچھ کہتے ہیں کہ اُس ٹیم کا مکمل بائیکاٹ کردینا چاہیئے ۔ کرکٹ کے نامور پنڈت یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اس معاملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے یہ کچھ عرصے بعد سب کو پتہ چل جائے گا ۔ اس پوری صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دیکھنا یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتی ہے، کیا واقعی ہماری کرکٹ ٹیم کیلئے ورلڈ کپ سے قبل کوئی سازش تیار کی جارہی ہے ۔ یہ وہ سوالات ہیں جو اِس وقت کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے ذہنوں میں گردش کررہے ہیں ۔ اِسی حوالے سے ’’جیونیوز‘‘ نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کو ایک جگہ جمع کرکے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرکٹ ٹرانسمیشن کا خصوصی طور پر اہتمام کیا ہے جس میں ’’کرکٹ کا مقدمہ‘‘ پیش کیا جائے گا ۔ اِس شو میں عاقب جاوید، شعیب ملک، سکندر بخت، خالد محمود و دیگر کھلاڑی ، ماہرین اور تجزیہ کار شرکت کریں گے اور تمام ہی موضوعات پر شرکاء اپنے دلائل پیش کریں گے ۔ اینکر پرسن محمد جنید کی میزبانی میں نشریات کا آغاز شام 4 بجے سے ہوگا ۔