برطانیہ میں فراڈ کر کے آنے والے ملز موں کی جائیدادوں سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد

September 19, 2021

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت نے برطانیہ میں فراڈ کر کے پاکستان آنے والے ملزمان کی جائیدادوں سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔ ہفتہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےبرطانیہ میں 6 کروڑ پاؤنڈ مارگیج فراڈ کیس کی سماعت کے دوران ملزم نثار افضل کی درخواست خارج کردی۔نیب آرڈیننس کی شق 23 کے تحت پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر سہیل عارف پیش ہوئے جن کا کہنا تھا کہ نیب نے پہلے ہی نثار افضل اور صغیر افضل کے تمام اہلخانہ اور رشتہ داروں کے اثاثے منجمد کردیئے ہیں ،ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا۔