سلمان خان کے 30 سالہ بالی ووڈ کیریئر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

September 19, 2021

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بالی ووڈ میں 30 سالہ کیریئر پر ایک ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کردی گئی ہے جو ممکنہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

اس ڈاکیومینٹری میں ان کی سپر اسٹار حیثیت، تنازعات، باکس آفس کے ہٹس، ان کی رومانی داستانیں اور پیشہ ورارنہ رقابتیں سب کچھ شامل کی جائیں گی۔

ایک نیوز پورٹل کے مطابق اس ڈاکیومینٹری کو سیریز کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں ان کے خاندان، ساتھی اداکاروں، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور ساتھیوں کے انٹرویوز شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکیومینٹری کی تیاری کا کام شروع ہوگیا ہے جس پر مشترکہ طور پر وز فلمز اور ایپلاؤز انٹر ٹینمنٹ کام کر رہے ہیں۔

نیوز پورٹل نے مزید بتایا کہ ایک ٹیم نے اس حوالے سے ایک بڑے او ٹی ٹی سے اس اہم پروجیکٹ کے پریمیئر کے لیے بات چیت بھی شروع کردی۔