استنبول میں طوفانی بارش، معمولات زندگی متاثر

September 19, 2021

ترکی کے شہر استنبول اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں گرج چمک کے طوفان کے باعث بارش ہوئی، طوفانی ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، جبکہ گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔

ترکی کے مرمرہ ریجن میں استنبول اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں گزشتہ شب گرج چمک کے طوفان کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

ترک ریاستی موسمیاتی سروس کی جانب سے جاری کردہ یلو الرٹ کے بعد شدید بارش ہوئی اور تیز ہوائیں چلیں۔

ضلع بیکوز میں درخت کاروں پر گرگئے، جس سے متعدد کاروں کو نقصان پہنچا۔