ولادیمیر پیوٹن کی حامی حکمران جماعت کو پارلیمانی انتخابات میں برتری

September 20, 2021

ماسکو (اے ایف پی /جنگ نیوز )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حامی حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا پارٹی کو ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پول کے مطابق روس کے پارلیمانی انتخابات میں برتری حاصل ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پورے ملک میں صرف 9 فیصد ووٹوں کی گنتی ہونے پر سنٹرل الیکشن کمیشن نے کہا کہ یونائیٹڈ رشیا پارٹی 38اعشاریہ 57فیصد ووٹوں سے جیت رہی ہے ۔ایگزٹ پول کی پیش گوئی کے مطابق یہ جماعت 45 فیصد ووٹوں سے الیکشن جیت رہی ہے۔2016میں یہ جماعت 54فیصد ووٹوں سے جیتی تھی۔