کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی حارث طاہر اور بابر مسیح آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے- قطر میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے تیسرے روز حارث طاہر نے فلسطین خالد الاستل کو 5-2سے شکست دی- قبل ازیں پاکستان کے بابر مسیح نےدوسرے روز کے آخری میچ میں قطر کے کے محمد البنالی کو شکست دی-