افغانستان سے انخلا کے لیے پوری دنیا کی مدد کی، وزیر خارجہ

September 21, 2021


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے لیے پاکستان نے پوری دنیا کی مدد کی۔

نیویارک پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے لیے عالمی برادری کو افغانستان سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں، وہاں اقوام متحدہ کی قیادت سے ملیں گے، کونسل آن فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب کریں گے۔