کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق

September 21, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کھلے مین ہول نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ میں ڈھائی سالہ حمزہ گھرکے با ہرکھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہو گیا،معصوم حمزہ کی نمازجنازہ علاقے کی مقامی مسجد میں ادا کر دی گئی ، متوفی کے گھر والوں نے بتایا کہ رات کو علاقے میں نعت کی محفل کے دوران واقعہ پیش آیا، بچے کے ہاتھ میں موجود گیند مین ہول میں دیکھی تو شک ہوا کہ بچہ گٹر میں گرا ہوگا،، معصوم بچے کی میت گھر پہنچی تو ہر سو کہرام مچ گیا،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔