پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا انتباہ

September 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کے کہ ضلع بھر میں پولیو مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اس سلسلے میں ساڑھے 7 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ سمیت عوامی مقامات پر بھی کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیو کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسافر بچوں کو پولیو قطرے پلانے کیلئے جنرل بس سٹینڈ،ریلوے سٹیشن اور ائیرپورٹ سمیت تمام مقامات پر کیمپ مکمل فعال ہیں۔