اشتہاری ملزم کو فرارکرانے کے الزام میں2افراد گرفتار ، مقدمہ درج

September 22, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےاشتہاری ملزم کو فرارکروانے کے الزام میں دوافرادکو گرفتار کر کےمقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم اجمل کی گرفتاری کے لئے مال پلازہ کے قریب چھاپہ ماراجہاں ملزم کے ساتھی انصراورامجد نے پولیس پارٹی کوآتادیکھ کر زورسے آواز لگاکر اسے فرارکروادیا۔