پشاور میں 213 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

September 22, 2021


پشاور میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے لگے۔ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 213 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 440 مریض سامنے آئے اور 6 ہزار 549 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔

دوسری جانب پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سترہ مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ ان میں سے دس کا تعلق لاہور سے ہے۔