ٹکٹ……

May 13, 2016

عمر چیمہ ظالم رپورٹر ہے۔
اس نے میری آف شور کمپنی کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا۔
کل پولیس گھر پہنچی تو میں سمجھ گیا کہ کھیل ختم ہوا۔
اب مجھے گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایف بی آر میری ٹیکس چوری کا سراغ لگائے گا۔
نیب مقدمہ درج کرائے گا۔
مجھ سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی۔
بغیر ٹکٹ جیل جانا پڑے گا۔
یہی سوچ رہا تھا کہ ’’ان‘‘ کا فون آیا،
’’مبشر صاحب! آپ تو بڑے فن کار نکلے۔
پروٹوکول کے لئے پولیس کا دستہ بھیج دیا ہے۔
اگلے الیکشن میں ہمارے ٹکٹ پر حصہ لیجئے گا۔‘‘