ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ

September 22, 2021

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو کا کہنا ہے کہ دسمبر میں دورۂ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان دسمبر کے ٹور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ ٹرائی سیریز کے لیے پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ جبکہ ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہے۔