دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل منسوخ ہوتی ہے یا نہیں، مائیکل وان

September 23, 2021

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔

آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے بولر ناترجن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جس کے باعث بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔