روس میں امن مشن کے نام سے مشقیں، پاک آرمی کے دستے بھی شریک

September 23, 2021

راولپنڈی ( جنگ نیوز) روس میں امن مشن کے نام سے مشقوں کا افتتاح ہوا، پاکستان آرمی کا ٹرائی سروسز دستہ ان مشقوں میں شریک ہے، مشقوں کا فوکس انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں بہترین مہارت کا حصول ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس سی او پلیٹ فارم کے تحت روس میں امن مشن کے نام سے مشقوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، مشقیں روس کے ڈونگوز ٹریننگ ایریا اورن برگ ریجن میں ہورہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی مسلح افواج کے سنٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے کمانڈر کرنل جنرل الیگزینڈر پولووچ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تمام شنگھائی تعاون تنظیم رکن ممالک کے فوجیوں نے مشقوں میں شرکت کی، مشقیں سخت چیلنجنگ فیلڈ ماحول میں منعقد کی گئیں۔