اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا 55 اعلیٰ افسروں کو ناقص کارکردگی اور اچھی شہرت نہ رکھنے پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

September 23, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 55 اعلیٰ افسروں کو ناقص کا رکردگی اور اچھی شہرت نہ رکھنےپر نوٹس جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹس کا مقصد ریٹائرمنٹ کیلئے نامزد افسران کو شنوائی کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ کاروائی سول سرونٹس ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز کے تحت کی جار ہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژ ن نے1350 افسران کے ریٹائرمنٹ کیسز جانچنے ہیں۔ہائیکورٹ جون میں ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ فرام سروس کو قانون کے مطابق قرار دے چکی ہے۔ہائیکورٹ کا 37 صفحات پر مشتمل فیصلہ موجود ہے۔ریٹائرمنٹ کمیٹی کے سربراہ چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ہیں۔گریڈ 20 و بالا کے 22 افسران کی ریٹائرمنٹ سفارشات تیار ہیں۔