توشہ خانہ تحائف سےریاست کو کل کتنی رقم موصول ہوئی، سینیٹر عرفان صدیقی کا سوال

September 23, 2021


سینیٹر عرفان صدیقی نے وفاقی حکومت سے دوسرے ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل مانگ لی، لیگی سینیٹر نے سوال کیا کہ توشہ خانہ تحائف سے ریاست کو کل کتنی رقم موصول ہوئی، توشہ خانہ تحائف پر اصل متعین قیمت پر کتنی رعایت دی گئی۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پارلیمنٹرینز کو بھی سوال پوچھنے کے حق سے محروم کیا جارہا ہے، ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والے وزیراعظم کا رویہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں سینیٹ میں اس سوال کا جواب ملتا ہے یا نہیں۔

اس سے پہلے وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے تحائف کی تفصیل دینے سے انکار کردیا تھا۔

کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔