چھ ماہ پہلے مریم نواز نے الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی تھی، فرخ حبیب

September 23, 2021

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے مقدمات میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں، چھ ماہ پہلے انہی مریم نواز نے الیکشن کمیشن پر چڑھائی کی تھی۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ انھیں تکلیف یہ ہے کہ نیب ان سے لوٹا ہوا پیسا واپس کیوں لے رہا ہے۔

وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پر مریم نواز نے سازشی کردار ادا کیا۔