لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ کے انتہائی مطلوب 4 دہشتگرد گرفتار

September 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شارع نورجہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ کے انتہائی مطلوب 4مبینہ دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا، ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلوب تھے، ایس ایس پی سینٹر ل کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہائی پروفائل ملزم نعیم بکک بھی شامل ہے، دیگر ملزمان میں ندیم، عمران اورذاکر دادا شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 4کلو چرس برآمد کرلی ہے ،ملزمان دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیاہے ، گرفتارملزمان متعدد بارگرفتار ہوکر جیل بھی جاچکے ہیں، ملزمان سلیم چاکلیٹی کے حکم پر متعدد قتل بھی کرچکے ہیں، گرفتار ملزمان شہر میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلارہے تھے۔