پاکستانی زبانوں کی 75سالہ ادبی تاریخ سینئرز اہل قلم سے لکھوانے کا کام جاری

September 24, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستانی زبانوں کی 75سالہ ادبی تاریخ مختلف زبانوں کے سینئرز اہل قلم سے لکھوائی جا رہی ہے۔ یہ کتابیں اسی سال شائع ہو جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات نے پاکستان کی ڈائنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ آن لائن سیمینار میں ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے کیا۔ آن لائن سیمینار میں صحافی بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ اکادمی ادبیات میں ہال آف فیم مکمل ہو چکا ہے جس کا جلد افتتاح ہو گا۔ پاکستان بھر میں بولی جانیوالی کم و بیش 72زمانوں کے ادبی میوزیم پر بھی کام ہو رہاہے۔ ڈائمنڈ جوبلی پروگرامز جلد اپ لوڈ کر دیئے جائینگے۔