دورہ پاکستان ختم کرنے پر بورس جانسن برطانوی کرکٹ بورڈ پر برہم

September 24, 2021

دورہ پاکستان ختم کرنے پر بورس جانسن برطانوی کرکٹ بورڈ پر برہم

نیویارک، لندن(مانیٹرنگ ، خبر ایجنسیاں) انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ختم کرنے پر برطانوی وزیراعظم اپنے بورڈ سے ناراض،بورس جانسن کاخیال ہےکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوئے۔

اخبار کےمطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےدورہ منسوخی کے یکطرفہ فیصلے پر مایوسی کے باعث رواں سال کے آخر میں ہونےوالی ایشز سیریز سے متعلق برطانوی حکومت کی حمایت کمزور پڑ گئی۔

ادھر برطانوی وزیر اعظم نے عمران خان کی تعریب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی سے دنیا کو سیکھنا چاہیے،ہم برطانیہ میں لاکھوں درخت لگانے جارہے ہیں، ترقی یافتہ دنیا ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنا اپنی ذمہ داری سمجھے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماحولیاتی آلودگی اور درختوں کی اہمیت پر بھی بات کی۔

بورس جانسن نے کہا کہ درخت لگانے کے موضوع پر کہنا چاہوں گا کہ ہم برطانیہ میں لاکھوں درخت لگانے جارہے ہیں لیکن میں اس میں بالکل الگ تھا، میں ہر ایک کو اس کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مثال کو مشعل راہ بنائیں۔