الیکشن کمیشن اپنی مرضی کی ووٹنگ مشین منتخب کرلے‘ شبلی فراز

September 24, 2021

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے‘وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شفاف انتخانات کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہوگا، الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ کسی بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو قبول کر لے، الیکشن کمیشن جو مشین قبول کرے ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہوگا‘ہم نے الیکشن کمیشن کو تمام چیزیں دے دی ہیں، دو چیزیں نہیں دیں اور وہ نہیں دیں گے، سورس کوڈ اور مشین کا ڈیزائن الیکشن کمیشن مانگ رہا ہے وہ ہم نہیں دیں گے۔ہم اس کام میں دیر نہیں چاہتے، اپوزیشن کے اعتراضات فرضی ہیں، اپوزیشن کو پرانے سسٹم میں فائدہ ہے۔