کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

September 24, 2021


کراچی میں بارش کے نئے اسپیل کے دوسرے دن ملیر ایئرپورٹ، صدر اور برنس روڈ پر بارش ہوئی، ناظم آباد اور اطراف میں آندھی اور بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی اربن فلڈنگ کی وارننگ دے تھی۔

محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد شہریوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

گذشتہ روز ایک ڈيڑھ گھنٹے کی بارش میں اربن فلڈنگ ہوئی۔

لیاقت آباد، پٹیل پاڑہ، لسبیلہ چوک، بلدیہ ٹاؤن، کشمیر روڈ، نیو ایم اے جناح روڈ میں سڑکیں تالاب بن گئيں، جبکہ پانی گھروں میں بھی داخل ہوا۔