پی سی بی کے سنیئر منیجر ڈومیسٹک ثاقب عرفان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

September 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سب سے سنیئر ملازم سنیئر منیجر ڈومیسٹک ثاقب عرفان کے معاہد ے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ معاہدے کی تکمیل کے بعد ملازمت سے فارغ ہوجائیں گے۔ ثاقب عرفان کا معاہدہ 30ستمبر کو ختم ہورہا ہے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمینس ندیم خان نے ثاقب عرفان کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ثاقب عرفان ڈومسیٹک کرکٹ کے معاملات پر عبور رکھتے ہیں۔دوسری جانب پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد بدستور چھٹیوں پر ہیں ان کی عدم موجودگی میں چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کمرشل ڈپارٹمنٹ کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔