لیگل سیکشن بہاولپور سےسامان خورد برد کرنےکےملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

September 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لیگل سیکشن بہاولپور سے لاکھوں روپے کا سامان خورد برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم ممتاز احمد کے خلاف انچارج لیگل سیکشن نے مقدمہ درج کرایا کہ ملزم اسی پوسٹ پر تعینات تھا کہ اس دوران ملزم نے سیکشن سے 7 لاکھ 73 ہزار 648 روپے کا سامان غبن کرلیا۔