پریانکا کی پیرس کی خوبصورت شام میں گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کی میزبانی

September 26, 2021

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پیرس کی خوبصورت شام میں گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دے کر اپنے مداحوں اور شوہر نک جونس کا دل جیت لیا۔

پریانکا چوپڑا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی اپنی چند کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، یہ گلوبل سٹیزن لائیو ایونٹ کی بیک اسٹیج تصاویر ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک شام پیرس میں۔ ‘

پریانکا چوپڑا اس تصویر میں ہلکے اور گہرے نیلے رنگ کا لباس پہنے انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں کہ ان کے شوہر نک جونس بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اداکارہ کی ان تصاویر کو ان کے مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروںکا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ گلوبل سٹیزن لائیو ماحولیاتی تبدیلی، ویکسین کی مساوات اور قحط جیسے مسائل سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی تقریب ہے۔