مجھے سازش کے تحت ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا، انعام بٹ

September 26, 2021

پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شکست پر بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے سازش کے تحت ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا۔

انعام بٹ کا کہنا تھا کہ یوکرائن اور آذربائیجان کے کھلاڑیوں کے درمیان میچ فکس کیا گیا، آذر بائیجان کے کھلاڑی کو ٹیکنیکل پوائنٹ دے کر مجھے سیمی فائنل سے آؤٹ کردیا گیا۔

پاکستانی ریسلر نے کہا کہ جس پلیئر کو میں نے 0-3 سے ہرایا وہ اس وقت فائنل کھیل رہا ہے، جس طرح نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کروایا گیا، اسی طرح مجھے باہر کیا گیا۔

انعام بٹ نے کہا کہ میں نے رومانیا فیڈریشن اور عالمی تنظیم سے کہا ہے کہ اس سازش کی تحقیقات کرے، مجھے امید ہے انصاف ملے گا، اس طرح کے ہتھکنڈے مجھے پیچھے نہیں کرسکتے۔