یمن: حوثیوں اور اتحادی فورسز میں جھڑپوں میں تیزی، 43 باغی ہلاک

September 26, 2021

یمن کے شہر مارب میں حوثی باغیوں اور اتحادی فورسز کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں تیزی آگئی۔

گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں میں 43 حوثی باغی اور سات حکومت حامی جنگجو مارے گئے، زیادہ تر حوثی باغی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں مارے گئے۔

یمن میں حوثی باغیوں نے تیل اور گیس کے ذخائر رکھنے والے شہر مارب کی طرف پیش قدمی شروع کی ہوئی ہے۔