روس سے دفاعی نظام S-400 کی دوسری کھیپ خریدنے کا ارادہ ہے، ترک صدر

September 26, 2021

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ روس سے دفاعی نظام ایس 400 کی دوسری کھیپ خریدنے کا ارادہ ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی جو دفاعی نظام خریدے گا اس میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ دفاعی نظام کی خریداری سے متعلق فیصلے کرنے والے ہم ہیں۔

ترک صدر کو اگلے ہفتے روس کے دورے میں صدر پیوٹن سے ملاقات کرنی ہے۔