جرمنی کےالیکشن میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کو سبقت

September 27, 2021


جرمنی کے عام انتخابات میں 16 سال بعد سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنی حریف کرسچین ڈیمو کریٹک پارٹی پر سبقت حاصل کرلی ہے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمنی میں انتخابات کے ابتدائی نتائج میں گرین پارٹی اپ سیٹ کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک مرتبہ پھر جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔