سندھ خواتین کرکٹ : ایس ایم ایس حسین کلب کی سیمی فائنل میں رسائی

September 27, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ خواتین کپ انٹر سٹی سپر لیگ چیمپئن شپ میں گروپ اے سے ایس ایم ایس کلب کراچی اور گروپ بی سے ایم حسین کلب نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، ایس ایم ایس کلب کی انٹرنیشنل کھلاڑی حفصہ خالد نے چیمپئن شپ کی پہلی سنچری اسکور کی۔ سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سید امتیاز کی جانب سے چیمپئن شپ کی ونر ٹیم کو دو لاکھ اور رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا گیاہے۔