حکومت سندھ نے کراچی کیلئے ایک ساتھ بڑا ترقیاتی فنڈ جاری کردیا

September 27, 2021

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) مرتضی وہاب کے ایڈمنسٹریٹربننے کا فائدہ، حکومت سندھ نے کراچی کیلئے ایک ساتھ بڑا ترقیاتی فنڈ جاری کر دیامحکمہ فنانس سندھ نے بلدیہ عظمی کراچی کوسالانہ ضلعی ترقیاتی پروگرام (ڈسٹرکٹ اے ڈی پی)کی مد میں ایک ارب 63کروڑ81لاکھ 84ہزار روپےجاری کر دئے۔

فنانس ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ نے اس فیصلے سے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو باقائدہ آگاہ کر دیاہے یہ ریلز رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبر اور ایڈوانس اکتوبر تا دسمبر ایک ساتھ جاری کی گئی ہے۔

ماضی قریب میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ساتھ دو ریلیز جاری کی گئی ہوں ایک سہ ماہی کی ریلیز میں بھی تاخیر ہو جاتی تھی حکومت سندھ نے یہ فنڈ رواں سال کی جاری اسکیموں کیلئے دیئے ہیں تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی نے ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کیلئے فی الحال کوئی میکنزم نہیں بنایا ہے فنانشل ایڈوائزر اور ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز دونوں کے درمیان اس معاملے پر سرد جنگ شروع ہو گئی ہے کہ کون فنڈ کی تقسیم کرے گا ۔

لیکن دونوں ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت کے منتظر ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں جس طرح ٹھیکیداروں کو پے منٹس کے معاملات پر انگلیاں اٹھتی رہی ہیں اور ٹھیکیدار خودبھی شکایات کرتے رہے ہیں۔

اس مرتبہ قوی امکان ہے کہ ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب جن کی اچھی شہرت ہے وہ افسران کو کسی کمیشن یا کسی دوسری پریکٹس میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دیں اور حکومت کا جاری کر دہ پیسہ زیادہ سے زیادہ عوامی منصوبوں پر خرچ ہونے دیں گے تاہم اس کا آنے والے وقت میں ہی پتا چل سکے گا۔