کسانوں کی 40 تنظیموں کی بھارت بھر میں ہڑتال

September 27, 2021


پڑوسی ملک بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 10ماہ سے جاری ہے، کسانوں کی 40 تنظیموں نے بھارت بھر میں صبح 6 بجے سے ہڑتال کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو، چھتیس گڑھ، کیرالہ، پنجاب، جھارکھنڈ اور آندھرا پردیش کی حکومتوں نے کسان ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ کانگریس سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے کسانوں کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔

ہڑتال کےدوران نئی دلی کی سرحد پر غازی پور میں ٹریفک کو روک دیا گیا جبکہ ہریانہ میں شاہ آباد کے پاس دلی امرتسر نیشنل ہائی وے کو کسانوں نے بلاک کردیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نئی دلی نے کہا ہے کہ سرحد پر تین احتجاجی مقامات سے کسی مظاہرین کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔