مریم نواز، کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر 30 روز میں فیصلے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

September 27, 2021

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کے معاملے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے درخواست دائر کردی۔

نیب کی درخواست پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی اپیلوں پر 30 روز میں فیصلہ کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیلوں پر فیصلہ 30 روز میں کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر سردار نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر 30 روز میں فیصلہ کیا جائے۔

نیب درخواست میں کہا گیا کہ مریم نواز اور کیپٹن صفدر جان بوجھ کر اپیلوں کی سماعت میں تاخیر کررہے ہیں، مریم نواز کے وکیل ایک سال سے بہانے بناکر تاریخیں لے رہے ہیں۔